Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 130 پوائنٹس کا اضافہ

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 130 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 130 پوائنٹس کے اضافے سے 93 ہزار 355 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر مجموعی طور پر 449 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 196 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 190 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 75 کروڑ 88 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 29 ارب 13 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

مارکیٹ کی بلند ترین سطح 93,803 جبکہ کم ترین سطح 92,943 پوائنٹس رہی۔