پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 836 پوائنٹس کے اضافے سے 94 ہزار 191 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن بھر مجموعی طور پر 464 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 261 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 147 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
مارکیٹ میں 1 ارب 8 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 32 ارب 58 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔
مارکیٹ کی بلند ترین سطح 94,289 جبکہ کم ترین سطح 93,672 پوائنٹس رہی۔



















