پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس پہلی بار 95 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔
100 انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 95 ہزار 278 کی تاریخی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 94 ہزار 191 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔



















