Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اکتوبر میں ٹیکسٹائل شعبے کی برآمدات میں سالانہ 13.11 فیصد اضافہ ریکارڈ

اکتوبر میں ٹیکسٹائل شعبے کی برآمدات میں سالانہ 13.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق ایک ماہ میں ٹیکسٹائل شعبے کی برآمدات سے 1.62 ارب ڈالرز زرمبادلہ آیا، اکتوبر میں ٹیکسٹائل شعبے کی برآمدات میں سالانہ 13.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ سال اکتوبر میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 1.43 ارب ڈالر تھا۔

پاکستان نے 4 ماہ میں ٹیکسٹائل شعبے کی برآمدات سے 6.14 ارب ڈالرز کمائے، جولائی تا اکتوبر ٹیکسٹائل برآمدات میں 10.44 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔

 دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 5.56 ارب ڈالرز تھا، 4 ماہ کے دوران پیٹرولیم شعبے کی برآمدات سے 1.78 کروڑ ڈالرز زرمبادلہ آیا۔

جولائی سے اکتوبر تک پیداواری شعبے کی برآمدات سے 1.43 ارب ڈالر زرمبادلہ آیا، پاکستان نے 4 ماہ کے دوران غزائی شعبے کی برآمدات سے 2.36 ارب ڈالر کمائے۔

 دستاویز کے مطابق 4 ماہ میں سب سے زیادہ اونی کپڑے کی برآمدات 1.75 ارب ڈالرز رہیں، ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات کا حجم 1.35 ارب ڈالرز سے زائد رہا جبکہ ملک میں تیارہ کردہ بیڈ ویئرز کی برآمدات کا حجم 1.06 ارب ڈالر رہا۔