ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2144 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 31 ہزار 396 روپے ہوگئی ہے۔
کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2144 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 31 ہزار 396 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کے اضافے سے 2587 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 250 روپے پر مستحکم رہی۔



















