ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3086 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 34 ہزار 482 روپے ہوگئی ہے۔
کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3086 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 34 ہزار 482 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 36 ڈالر کے اضافے سے 2623 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 250 روپے پر مستحکم رہی۔



















