پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 860 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 860 پوائنٹس کے اضافے سے 95 ہزار 856 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن بھرمجموعی طور پر 460 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 249 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ جبکہ 156کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 96,036 جبکہ کم ترین سطح 95,212 رہی۔



















