پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 310 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 310 پوائنٹس کی کمی سے 95 ہزار 546 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن بھر مجموعی طور پر 456 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 156 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 251 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
مارکیٹ میں 1 ارب 13 کروڑ 66 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 37 ارب 42 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔
مارکیٹ کی بلند ترین سطح 96,711 جبکہ کم ترین سطح 95,311 پوائنٹس رہی۔



















