پاکستان کا تاریخ میں پہلی بار 4 نئے بحری جہاز بیرون ملک سے آرڈر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی این ایس سی حکام کے مطابق جہاز آرڈر طےکرنے کے لیے پی این ایس سی ٹیم رواں ہفتے چین روانہ ہورہی ہے اور پی این ایس سی کے لیے جہاز چین سے خریدیں جائیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایک جہازکی بیشتر رقم پاکستانی روپے میں ادا ہوگی، پہلا جہاز تقریباً 1 سال بعد مل سکتا ہے جب کہ دیگر بعد میں دستیاب ہوں گے۔
پی این ایس سی حکام کا کہنا ہے کہ نئے جہازوں سے پی این ایس سی کارگو ترسیل صلاحیت 40 فیصد بڑھ جائےگی جب کہ 2 پرانےجہاز 8 ارب روپے میں بیچنےکے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں، مارچ تک فروخت مکمل کریں گے۔



















