Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4300 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 78 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3657 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 38 ہزار 683 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 4300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 78 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3657 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 38 ہزار 683 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 43 ڈالر کمی سے 2672 ڈالرز پر آگئی۔