پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 281 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 281 پوائنٹس کے اضافے سے 98 ہزار 79 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن بھر مجموعی طور پر 460 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 220 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 185 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
مارکیٹ میں 64 کروڑ 2 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 25 ارب 62 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔
مارکیٹ کی بلند ترین سطح 99,317 جبکہ کم ترین سطح 97,137 پوائنٹس رہی۔



















