Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں زبردست کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4100 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4100 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3515 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 4100 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3515 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 41 ڈالرز کمی سے 2631 ڈالرز رہی۔