Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا 16 ڈالرز اضافے سے 2647 فی اونس ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3400 روپے پر مستحکم رہی۔