Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم؛ 100 انڈیکس 1 لاکھ کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور نئی تاریخ رقم ہو گئی، 100 انڈیکس 1 لاکھ کی سطح عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز ہوا تاہم کاروبار کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، کاروبار کے آغاز پر 12 سو پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 540 پوائنٹس تک پہنچا۔

اختتام پر 100 انڈیکس 813 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 82 پوائنٹس پر بند ہوا، دن بھر مجموعی طور پر 450 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 289 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 117 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 1 ارب 16 کروڑ 14 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا اور 39 ارب 70 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 100,540 جبکہ کم ترین سطح 99,354 پوائنٹس رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس تاریخی اضافے 4600 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 99 ہزار 269 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔