رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ایف بی آر کو بڑے ریونیو شارٹ فال کا خدشہ ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو 255 ارب روپے سے زیادہ کے ٹیکس شارٹ فال کے سامنا رہے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہ نومبر میں 1003 ارب روپے کے ٹیکس ہدف کا حصول ممکن نہیں ہوگا۔رواں ماہ 150 ارب روپے سے زیادہ کے شارٹ فال کا امکان ہے۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار ماہ میں ایف بی آر کو 102 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا رہا۔ماہ نومبر میں ہدف کے مقابلے میں 850 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا تخمینہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کا محصولات پر اتنا بڑا اثر نہیں ہوا۔ٹیکس کا بڑا حصہ کراچی سے اکھٹا ہوتا ہے۔احتجاج کے باعث اسلام آباد اور لاہور سے کم ٹیکس اکھٹا ہوا۔



















