Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

ایل پی جی گیس کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 1 روپے 32 پیسے مزید مہنگا ہو گیا، ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 254 روپے 30 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا نے ماہ دسمبر کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سیلنڈر کی قیمت 3 ہزار  79 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ماہ نومبر کیلئے ایل پی جی سیلنڈر کی قیمت 2 ہزار 999 روپے 47 پیسے مقرر تھی۔