Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس نئی بلندیوں پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار  کے اختتام پر  کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس نئی بلندیوں پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق  کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی  دیکھنے میں آئی۔ ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس ایک لاکھ 3 ہزار 386 پوائنٹس کی بلندی تک پہنچا ۔

ٹریڈنگ کے اختتام پر ہنڈریڈانڈیکس 1917 پوائنٹس کے اضافے سے ایک  لاکھ 3 ہزار 274 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 دن بھر مجموعی طور پر 461 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 338 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 85 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔

مارکیٹ میں ایک ارب 55 کروڑ 33 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔اسٹاک مارکیٹ میں 46 ارب 98 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔

مارکیٹ کی بلند ترین سطح  ایک لاکھ 3 ہزار 386 پوائنٹس جبکہ  کم ترین سطح ایک لاکھ ایک ہزار 921 پوائنٹس رہی ۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں مزید کمی کی  توقع پر مارکیٹ میں تیزی  آئی۔