پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 8 ہزار کا ہندسہ عبور کرلیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں کاروباری روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران 2669 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1 لاکھ 8 ہزار 345 پوائنٹس کی تاریخی ریکارڈ سطح پر ٹریڈ ہوا۔
مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 8 ہزار 238 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ میں 63 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 64 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔
مارکیٹ میں 306 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 129 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی جبکہ 37 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔



















