Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ 100 انڈیکس نئی بلندی پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نئی بلندی پر پہنچ گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ رہا، ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس نئی بلندی پر پہنچ گیا۔

ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 759 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچا، اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1073 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 8 ہزار 896 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر مجموعی طور پر 468 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 105 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 329 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 1 ارب 54 کروڑ 75 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 68 ارب 76 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

مارکیٹ کی بلند ترین سطح 111,759 جبکہ کم ترین سطح 107,711 پوائنٹس رہی۔