Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2658 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 484 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 3100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2658 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 484 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا31 ڈالرز کے اضافے سے 2693 ڈالرز فی اونس کا ہوگیا، چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 3 ہزار 450 روپے ہوگئی۔