Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

ڈالر کی قیمت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی، قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 278.42 روپے سے بڑھ کر 278.57 روپے پر بند ہوا ہے۔