ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں سونا 8 ڈالرز کمی سے 2614 فی اونس کی سطح پر آگیا۔



















