ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، تاہم کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں سونے کی قیمت مستحکم رہی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 200 روپے پر برقرار ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 لاکھ 34 ہزار 225 روپے پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی اور سونے کی قیمت 2620 ڈالر فی اونس ہے۔



















