Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے ۔

 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 6 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 2624 ڈالر پرآگیا ہے۔