بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر آ گئی ہے۔
سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے بجلی 63 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔
سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی درخواست پر نیپرا میں سماعت جاری ہے، کمی ماہانہ فیول پرائیس ایڈجسٹمنٹ کے تحت ماہ نومبر کیلئے مانگی گئی۔
سی پی پی اے حکام کے مطابق گزشتہ ماہ 7 ارب 71 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 55 ارب 76 کروڑ روپے رہی۔
حکام نے بتایا کہ ایل این جی سے 23 روپے 20 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، ایران سے 27 روپے 15 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ کوئلہ سے بجلی کی پیداواری لاگت 14 روپے 92 پیسے رہی، نیو کلیئر ذرائع سے ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔
سی پی پی اے حکام کے مطابق گزشتہ ماہ بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 7 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی۔



















