ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک میں سونے کی قیمت مستحکم رہی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے پر برقرار ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 2614 ڈالر فی اونس پر برقرار رہا۔



















