سرکاری ڈسکوز اور کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کر دی گئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سرکاری ڈسکوز اور کےالیکٹرک کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے بجلی 75 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی جبکہ کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 49 پیسے کمی کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈسکوز اور کےالیکٹرک کیلئے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کی گئی ہے۔
سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے قیمت میں کمی نومبر کے ایف سی اے کی مد میں کی گئی جبکہ کےالیکٹرک صارفین کیلئے قیمت میں کمی اکتوبر کے ایف سی اے کی مد میں کی گئی۔



















