ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 78 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے اضافے سے 2 لاکھ 38 ہزار 597 روہے کا ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 2665 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم رہی۔



















