اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 3 جنوری تک 16 ارب 37 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 3 جنوری کو ختم ہوئے ہفتے میں 3 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.53 کروڑ ڈالر کم ہوکر 11.69 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.56 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.68 ارب ڈالر رہے۔



















