Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے اضافے سے  2 لاکھ 41 ہزار 941 روپے کا ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 2703 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 83 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 433 روپے ہوگئی۔