ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 82 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 342 روپے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 283 روپے کا ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 2 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2705 ڈالر پر پہنچ گیا۔



















