ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 170 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 112 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کمی سے 2703 ڈالر ہوگئی۔



















