ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 342 روپے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 541 روپے کا ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 9 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2708 ڈالر پر پہنچ گیا۔



















