Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مندی کا رجحان

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے ہفتہ وار رپورٹ کر دی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مندی کا رجحان رہا۔

ہفتہ بھر میں 100 انڈیکس میں392 پوائنٹس کی کمی ہوئی، کاروباری ہفتےمیں انڈیکس 115,272سے کم ہوکر114,880پر بندہوا۔

مارکیٹ ایک ہفتے میں 1 نفسیاتی حد گنوا بیٹھی، ہفتے وار کاروبار کے دوران انڈیکس 1لاکھ 16 ہزار 424 کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوا۔

100انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 1لاکھ13 ہزار 234 پوائنٹس رہی، 5 روزہ کاروبار کے دوران مارکیٹ کیپٹلائیزیش میں 127ارب روپے کمی ہوئی، مارکیٹ کیپٹلائیزیشن ایک ہفتے میں کم ہو کر14116ارب روپےرہ گئی۔

ہفتہ کے دوران 48.01فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں، بازار حصص میں 908 کمپنیوں کے حصص کی قیمت بڑھ گئی 1078میں کمی ہوئی۔