Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 89 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 48 ہزار 113 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا 2 ڈالرز کی کمی سے 2770 فی اونس کی سطح پر آگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 32 روپے کمی کے بعد  3409 روپے ہوگئی۔