گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد پریس کانفرنس میں مانیٹری پالیسی کا اعلان کریں گے۔
ماہرین کے مطابق مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کا امکان ہے، اسٹیٹ بینک شرح سود میں 1 سے ڈیڑھ فیصد کمی کرسکتا ہے، اس وقت شرح سود 13 فیصد کی سطح پر موجود ہے۔
صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جاوید بلوانی کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک شرح سود میں 300 بیسس پوائنٹس کمی کرے، اسٹیٹ بینک شرح سود کو فوری سنگل ڈیجیٹ میں لائے۔



















