Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی پر کاروبار کا اختتام

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی پر کاروبار کا اختتام ہوا ہے۔

بازارحصص میں ٹریڈںگ کے دوران انڈیکس میں 1489 پوائنٹس کی کمی ہوئی، پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی۔

مارکیٹ 1 لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گئی، ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 30 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج انڈیکس کی بلند سطح 113,644 اور کم سطح 111,434 پوائنٹس رہی، 135 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 285 میں کمی واقع ہوئی۔

اوایم سیز، ریفائنری، کمرشل بینکوں سمیت اہم شعبوں میں فروخت کا رجحان رہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 520 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔