Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں بڑی کمی؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2700 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 86 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2315 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار 541 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 26ڈالر کی کمی سے 2741 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔