ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، نئے کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 514 روپے کا ہوگئی ہے۔



















