ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 92 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے اضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 685 روپے کا ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کے اضافے سے 2799 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 5 روپے کمی سے 3 ہزار 265 روپے پر مستحکم رہی۔



















