کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 4 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 31 جنوری تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 41 کروڑ 83 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 5 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 62 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 16 ارب 4 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔
