ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، نئے کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 4 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 2144 روپے اضافے سے 2 لاکھ 60 ہزار 631 روپے کا ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کے اضافے سے 2913 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 55 روپے اضافے سے 3 ہزار 367 روپے ہو گئی۔



















