ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1000روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 8 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے سے 2 لاکھ 64 ہزار 60 روپے کا ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کے اضافے سے 2936 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی سے 3 ہزار 380 روپے ہوگئی۔



















