Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست نیپرا کو جمع کرادی گئی ہے۔

نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر کل سماعت کرے گی، منظوری کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

کے الیکٹرک نے کمی کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کر رکھی، بجلی کی قیمتوں میں کمی دسمبر 2024 کے ایف سی اے کی مد میں متوقع ہے۔

بعدازاں نیپرا اتھارٹی بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔