ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3300 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 3 ہزار روپے ہے۔
اس کے علاوہ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2829 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 29 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 887 ڈالر فی اونس ہے۔



















