Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3000 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں زبردست کمی دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج فی تولہ سونا 3 ہزار روپے کی کمی سے 3 لاکھ 4 ہزار روپے کا ہو گیا۔

اس کے علاوہ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2571 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 60 ہزار 630 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 28 ڈالرز کی کمی سے 2893 فی اونس کی سطح پر آ گیا۔