Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی کی شرح میں 0.83 فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد: ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.83 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی کہے جس کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.83 کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح منفی 2.81 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 14 اشیاء مہنگی جب کہ 11 سستی ہوئیں اور گذشتہ ہفتے 26 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔

مہنگی ہونے والی اشیاء

ایک ہفتے میں ایل پی جی گھریلو سیلنڈر 21 روپے 36 پیسے مہنگا ہوا جب کہ دال چنا فی کلو 4 روپے 95 پیسے اور دہی فی کلو 1 روپے 36 پیسے مہنگا ہوا۔

اسی طرح گزشتہ ہفتے کے دوران چینی فی کلو 23 پیسے مہنگی ہوئی۔ گڑ، دال ماش، بیف اور کپڑے بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

سستی ہونے والی اشیاء

ایک ہفتے کے دوران لہسن کی فی کلو قیمت میں 81 روپے 48 پیسے کی کمی ہوئی، ٹماٹر فی کلو 10 روپے 52 پیسے تک سستے ہوئے۔

علاوہ ازیں ایک ہفتے کے دوران برائلر زندہ مرغی 43 روپے 8 پیسے سستی ہوئی جب کہ پیاز، انڈے، کیلے، گندم کا آٹا اور آلو بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔