Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملکی تاریخ کا بلند ترین ماہانہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ

پاکستان کو معاشی میدان میں ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، مارچ کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ 1.2 ارب ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ ملکی تاریخ کا بلند ترین ماہانہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے۔

جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 1.2 ارب ڈالر سرپلس ہونے کے بعد رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ مجموعی طور پر 1.8 ارب ڈالر سرپلس ہوگیا ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق مارچ میں ترسیلات زر 4 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پرپہنچ گئیں جبکہ برآمدات میں بھی سالانہ بنیاد پر 8.7 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے کرنٹ اکاؤنٹ کے تاریخی سرپلس کا حصول ممکن ہوا ہے۔

واضح رہے کہ معاشی استحکام سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحالی کی جانب گامزن ہے۔