Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 54 ہزار 665 روپے پر پہنچ گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 258 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار 68 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ فی اونس سونا 3,330 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔