Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان میں سونا کتنا سستا ہوا؟

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے، جس کے مطابق فی تولہ سونا 2500 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 53 ہزار روپے پر آ گیا۔

دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2143 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 640 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں گراوٹ دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 25 ڈالر کی کمی سے 3310 ڈالر ہو گیا۔